۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
1

حوزہ/ حرم امام رضا علیہ السلام کی انتظامیہ کمیٹی ’’آستان قدس رضوی‘‘ کی منظوری سے شہید حجۃ الاسلام والمسلمین رئیسی کے جسد خاکی کو امام رضا علیہ السلام کے روضہ اقدس میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم امام رضا علیہ السلام کی انتظامیہ کمیٹی ’’آستان قدس رضوی‘‘ کی منظوری سے شہید حجۃ الاسلام والمسلمین رئیسی کے جسد خاکی کو امام رضا علیہ السلام کے روضہ اقدس میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

رواق دارالحفاظ ضریح امام رضا علیہ السلام کی پائنتی کی جانب واقع ہے، اور یہ رواق (پورٹیکو) اس وقت ضریح تک پہنے کے لئے مردوں کے داخل ہونے کا مرکزی رواق ہے، شہید حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی کے جسد خاکی کو اس صحن کے مرکزی دروازے کے قریب دفن کیا جائے گا ۔

یہ رواق (پورٹیکو) حرم امام رضا علیہ السلام کا سب سے پرانا رواق ہے جسے نویں صدی میں گوہرشاد خاتون نے تعمیر کروایا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .